Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / یمن کی وفادار فوج جنوبی صوبائی دارالخلافہ پر دوبارہ قابض

یمن کی وفادار فوج جنوبی صوبائی دارالخلافہ پر دوبارہ قابض

عدن ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی وفادار افواج نے جنوبی صوبائی دارالخلافہ میں شیعہ باغیوں کو پسپا کرتے ہوئے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید پیشرفت کرتے ہوئے ایک ساحلی مستقر پر بھی دوبارہ اپنا قبضہ جما لیا۔ یہاں سے 50 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع زنجبار میں فوج داخل ہوگئی جس کیلئے سعودی کی قیادت والی اتحادی افواج نے بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ ساحلی مستقر شقرہ پر دوبارہ قابض ہونے میں انہیں زیادہ مشکلات پیش نہیں آئی کیونکہ وہاں پر کسی نے زیادہ مزاحمت کی ہی نہیں۔ زنجبار کے شہری جو جنگ کی وجہ سے وہاں سے تخلیہ کرنے پر مجبور تھے، اتوار کو دوبارہ وہاں آ گئے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہوگئے۔ ایک راحت کاری عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ البتہ باغیوں کی جانب سے زمینی سرنگیں بچھائے جانے سے جو دھماکے ہوئے ان میں کئی افراد بشمول کئی وفادار فوجی ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف عدن کے ہیلتھ چیف القادر لسوار نے بتایا کہ 19 افراد ہلاک اور 163 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ عدن میں بھی اسی نوعیت کے دھماکوں میں درجنوں شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اس طرح زنجبار جو تیسرا جنوبی صوبائی دارالخلافہ ہے، اس پر وفادار فوجیوں نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے جبکہ عدن پر جولائی کے وسط میں اور 4 اگست کو لاحج صوبائی دارالخلافہ ہوطا پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT