Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے اہم شہر کیلئے جنگ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 80 سے زیادہ ہلاک

یمن کے اہم شہر کیلئے جنگ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 80 سے زیادہ ہلاک

عدن ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے وفاداروں اور باغیوں کے درمیان یمن کے تیسرے بڑے شہر تائیز کیلئے جنگ سے 80 سے زیادہ افراد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ آج فوجی ذرائع نے کہا کہ 50 ہوسی باغیوں کی نعشیں اور حلیف فوجیوں کی نعشیں پیر کے دن شہر سے برآمد کی گئیں۔ تائیزکے ذرائع کے بموجب 31 حکومت حامی جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔ فوجی ذرائع کے بموجب حکومت حامی فوجی جنہیں خلیجی ممالک کے فضائی حملوں کی مدد حاصل تھی، ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف تائیز میں کافی کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں۔ اس شہر کو باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا کا باب الداخلہ سمجھا جاتا ہے۔ آج بھی قصرصدارت کے اطراف باغیوں کے زیرقبضہ علاقہ میں بھاری اسلحہ کے ساتھ ہولناک جھڑپیں جاری رہیں۔ تائیز میں تازہ ترین پیشرفت اس وقت ہوئی جبکہ حکومت کی وفادار فوجوں نے جنوبی یمن میں زبردست کامیابیاں حاصل کیں اور شہر عدن پر جولائی کے وسط میں قبضہ کرلیا۔ فوجی ذرائع کے بموجب اتحادی افواج نے صدر عبدالرب منصور ہادی کے حامیوں کو عصری بھاری ہتھیاروں سے مدد فراہم کی جن میں دبابے، بکتربند گاڑیاں اور سعودی عرب میں تربیت یافتہ یمنی فوجی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT