Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے باغیوں پر یو اے ای فوج کا حملہ

یمن کے باغیوں پر یو اے ای فوج کا حملہ

صنعا ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یو اے ای نے یمن کے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی کیوں کہ ان باغیوں نے یو اے ای کے 45 سپاہیوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ سعودی زیر قیادت اتحاد کے لیے اب تک کے جانی نقصان میں سے یہ سب سے زیادہ بڑا جانی نقصان تھا ۔ ریاض میں میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل باغیوں کے ساتھ تصادم کے دوران سعودی عرب کے 10 سپاہی بھی ہلاک ہوئے تھے ۔ یو اے ای نے اس حملہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کے جواب میں آج یو اے ای کی فوج نے یمنی باغیوں ایران کے حمایتی حوثی گروپ کو نشانہ بنایا ۔

TOPPOPULARRECENT