Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے دارالحکومت پر فضائی حملے

یمن کے دارالحکومت پر فضائی حملے

صنعا ۔ /6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ ان میں اسکولی بچے بھی شامل ہیں جو امتحان لکھنے کیلئے جارہے تھے ۔ عینی گواہان اور سکیورٹی عہدیداروں کے مطابق آج کے ان حملوں میں باغیوں کا اہم کیمپ تباہ ہوگیا ۔ اس کے علاوہ ایک اسکول اور کئی ریسٹورنٹس بھی زد میں آئے ۔

TOPPOPULARRECENT