Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے شہر تائیز میں راکٹ حملوں سے 22 شہری ہلاک

یمن کے شہر تائیز میں راکٹ حملوں سے 22 شہری ہلاک

صنعا۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 22 شہری ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جبکہ یمن کے شہر تائیز پر کئی راکٹ حملے کئے گئے۔ شہر کے قلب میں حوثی باغیوں کے درمیان گھرے ہوئے علاقہ پر برطرف صدر علی عبداللہ صالح کے مشتبہ حامیوں نے راکٹ حملے کئے۔ المجاہدین ہاسپٹل کو 22 شہریوں کی نعشیں وصول ہوئی ہیں۔ شہر پر صدر عبدالرب منصور ہادی کی وفادار فوجوں کا قبضہ ہے۔ مبینہ طور پر باغی غیرقانونی طور پر غذا اور دوائیں شہریوں کے پاس سے ضبط کررہے تھے۔ انسانی حقوق تنظیم نے باغیوں اور صالح کی فوج پر بار بار مارٹر شلباری اور راکٹ حملوں کا الزام لگایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT