Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے شہر عدن کے گورنر حملے میں ہلاک دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کرلی

یمن کے شہر عدن کے گورنر حملے میں ہلاک دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کرلی

عدن ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میںفوج کا کہنا ہے کہ عدن شہر کے گورنر ایک حملے کے دوران ہلاک ہو گئیاور دولت اسلامیہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ رائیٹرس کے مطابق جعفر محمد سعد کو لے جانے والے قافلے پر راکٹ  سے پھینکے جانے والے دستی بم کا حملہ کیا گیا۔یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔اس سال کے آغاز میںسرکاری فوج اور سعودی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے عدن پر دوبارہ قبضہ حاصل کیا تھا ‘فوج  کے مطابق گورنر کے قافلے میں موجود دیگر لوگ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کوشاں ہے کہ فریقین اس ماہ مذاکرات کریں ۔ قبل ازیںحملہ آووروں نے انسداد دہشت گردی کے ایک جج کو ان کے دو بیٹوں سمیت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ دوسرے حملے میں ایک فوجی محکمہ کا سراغ رسانی عہدیدار  ہلاک کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT