Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے میزائل حملہ سے تین شہری بشمول دو ہندوستانی ہلاک

یمن کے میزائل حملہ سے تین شہری بشمول دو ہندوستانی ہلاک

ریاض۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے داغے ہوئے ایک میزائل سے سعودی عرب کے ساحلی شہر میں تین شہری بشمول دو ہندوستانی ہلاک ہوگئے ۔یہ جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی ہے جس سے امن بات چیت متاثر ہوسکتی ہے ۔ ہلاک ہونے والے تین افراد میں دو ہندوستانی بھی شامل ہیں ۔ کل شام شل باری سے دو ہندوستانی کارکن اور ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا ۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے سرکاری زیر انتظام خبررساں ادارہ اسپا کو بتایا کہ فوری طور پر ہندوستانی سفارت خانہ سے اس خبرپر تبصرہ حاصل نہیں ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT