Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے میزائل کو سعودی عرب نے روک دیا

یمن کے میزائل کو سعودی عرب نے روک دیا

ریاض ۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے یمن سے باغی زیرقبضہ دارالحکومت صنعاء سے داغے ہوئے میزائل کا راستہ روک دیا ۔ سعودی عرب زیرقیادت مخلوط اتحاد نے اپنے تازہ ترین بیان میں اس کا انکشاف کیا کہ سرحد پار سے سعودی عرب پر حملہ کیا گیا تھا ‘ لیکن سعودی فضائی ‘ دفاعی افواج نے اسکڈ میزائل کا راستہ روک دیا جو صنعا سے سعودی شہر نجران پر داغا گیا تھا ۔ سعودی زیر قیادت اتحاد مارچ سے یمن سے جنگ کررہا ہے ۔ اتحادی فوج کے جٹ لڑاکا طیاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُس فضائی اڈے کو تباہ کردیا جہاں سے جہاں سے یہ میزائل داغا گیاتھا ۔ یمن کے باغیوں کو ایران کی تائید حاصل ہے اور انہوں نے سعودی عرب پر راکٹ حملوں میں گذشتہ ہفتہ سے اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے مخلوط اتحاد کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان کے خلاف شدید فوجی کارروائی ممکن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT