Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / یمن کے نائب وزیر اعظم کا 4 روزہ دورۂ ہندوستان

یمن کے نائب وزیر اعظم کا 4 روزہ دورۂ ہندوستان

نئی دہلی10جولائی (سیاست ڈاٹ کام)یمن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک عبدالجلیل المخلفی چار روزہ دورے پر آج ہندوستان پہونچ رہے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق عبدالملک اس دورے میں سب سے پہلے کل منگل کووزیر خارجہ سشما سوراج سے باہمی امور پر بات چیت کریں گے ۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران دو طرفہ امور کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے ۔اپنے چار روزہ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم المخلفی 12 جولائی کو آگرہ جائیں گے اور پھر اس کے بعد وہ 13 جولائی کو وطن روانہ ہوں گے ۔اپریل 2015ء میں حکومت ہند نے ’’آپریشن راحت‘‘ مہم کے تحت چھ ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں کو یمن سے باہر نکالا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے اس مہم کی قیادت کی تھی۔اس مہم کے تحت ہندوستان نے نہ صرف اپنے ملک کے باشندوں کو یمن سے محفوظ طریقے سے باہرنکالا تھا بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں کو بھی بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT