Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / یمن کے ہاسپٹل پر فضائی حملہ 11 افراد ہلاک

یمن کے ہاسپٹل پر فضائی حملہ 11 افراد ہلاک

صنعاء۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی ہاسپٹل پر بمباری کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 19 سے زائد زخمی ہو گئے۔ فلاحی طبی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ کے شہر عبس میں کیا گیا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق اس حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم عبس کے رہائشیوں اور مقامی طبی عملے کا کہنا ہے اس حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال اتحادی افواج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز یمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دھماکے سے نو افراد کی فوری ہلاکت ہو گئی جن میں ایم ایس ایف کے عملے کا رکن بھی شامل تھا جبکہ دو مزید مریض دوسرے ہاسپٹل میں منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں جاری جنگ میں تاحال 6400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تقریبا نصف عام شہری ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT