Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوئیفا : رونالڈو، میسی اور سواریز کو مشترکہ انعام

یوئیفا : رونالڈو، میسی اور سواریز کو مشترکہ انعام

زیورخ ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی اور سواریز کو یوئیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر رونالڈو اور بارسلونا کی طرف سے میسی اور سواریز پر مشتمل جوڑی کو سال کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا جارہا ہے۔ یوئیفا کے 54 ارکان کے متفقہ فیصلے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو ’’پلیئر آف دی ائیر‘‘ کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ویسے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعلان 27 اگست کو موناکو میں کیا جائے گا۔ یوئیفا چمپینس لیگ میں تینوں اسٹارز پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی ٹیموں کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT