Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوایس اوپن کا اسپورٹس مین شپ ایوارڈ اینڈرسن کے نام

یوایس اوپن کا اسپورٹس مین شپ ایوارڈ اینڈرسن کے نام

نیویارک ، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے ٹینس اسٹار کیون اینڈرسن نے یو ایس اوپن میں ’’اسپورٹس مین شپ‘‘ ایوارڈ وصول کر لیا جبکہ خواتین میں یہ ایوارڈ عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کے حصے میں آیا۔ یہ ایوارڈ ایسے پیشہ ور کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو یو ایس اوپن میں مسلسل بہترین رویے کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ماضی میں روجر فیڈرر، لی نا، کیرولین ووزنیاکی، ڈیوڈ فیرر، برائن برادرز اور سمانتھا اسٹوسر بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اینڈرسن نے پری کوارٹر فائنل میں انگلش اسٹار اینڈی مرے کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT