Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوایس اوپن کا آج آغاز،8 کھلاڑیوں کو نمبر ون بننے کا موقع

یوایس اوپن کا آج آغاز،8 کھلاڑیوں کو نمبر ون بننے کا موقع

نیویارک۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے جس میں مرد زمرہ کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال اور راجر فیڈرر کے علاوہ ابھرتے ٹینس اسٹار جرمنی کے الیگزینڈر زیروف کے ہمراہ بلغاریہ کے گریجار دیمترو بھی خطاب کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں یو ایس اوپن 2009ء کے چمپین یان مارٹن ڈیل پوٹرو کے ہمراہ 2014ء کے چمپین مارن سیلچ بھی اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خاتون زمرہ کے سنگلز مقابلوں میں سرینا ولیمس اور وکٹوریہ ایزرنکا کی عدم موجودگی میں 8 کھلاڑیوں کو خطاب حاصل کرنے کے علاوہ نمبر ایک بننے کا موقع دستیاب ہے۔ عالمی نمبر ایک چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلیسکووا، نمبر 2 پر فائز سیمونا ہالپ، سابق عالمی نمبر ایک کیرولین ووزنیاکی ، ومبلڈن چمپین گاربین موگو روزا، یوکرین کی ایلینا سیٹولینا، برطانیہ کی جونا کنٹہ اور روس کی سینئر کھلاڑی سویتلانہ کوزنیٹسووا کے ہمراہ 37 سالہ وینس ولیمس کو بھی نمبر ون بننے کی راہ آسان ہے۔

TOPPOPULARRECENT