Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یواے ای میں نارتھ بمقابلہ ساؤتھ، انگلینڈ کا اعلان

یواے ای میں نارتھ بمقابلہ ساؤتھ، انگلینڈ کا اعلان

لندن ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آج اعلان کیا کہ نیا ماقبل سیزن نارتھ بمقابلہ ساؤتھ ٹورنمنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا جس میں کاؤنٹی چمپئن شپ سے منتخب کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یہ پہلی تین میچ کی سیریز آئندہ مارچ ابوظہبی میں منعقد کی جائے گی، جس کے بعد مزید سیریز اگلے دو سال کھیلے جائیں گے۔ ای سی بی منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراؤس نے لندن میں پریس کانفرنس کو بتایا کہ نئی چیز کے طور پر پروفیشنل کرکٹرز اسوسی ایشن کے نہایت قابل قدر کھلاڑی والے رینکنگ سسٹم کو بروئے کار لاتے ہوئے انگلینڈ کے شمال اور جنوب کی کاؤنٹیوں سے ہر ٹیم کے پانچ ارکان منتخب کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT