Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / یوبر ڈرائیور کی خودکشی کیس میں مداخلت کرنے بنڈارو دتاتریہ اور نرسمہا ریڈی کا اتفاق

یوبر ڈرائیور کی خودکشی کیس میں مداخلت کرنے بنڈارو دتاتریہ اور نرسمہا ریڈی کا اتفاق

حیدرآباد ۔ /20 نومبر (آئی این این) مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ اور ریاستی وزیر داخلہ و لیبر این نرسمہا ریڈی نے تمام ڈرائیورس کو ہراسانی سے بچانے کو یقینی بنانے کیلئے اوبر ڈرائیور محمد ظہیر الدین کی خودکشی کے کیسیس میں مداخلت کرنے سے اتفاق کیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کیابس اینڈ بس آپریٹرس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے اس کے صدر سید نظام الدین کی قیادت میں آج مرکزی وزیر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی  اور انہیں /17 نومبر کو گول ناکہ میں ڈرائیور ظہیرالدین کی خودکشی کے بارے میں واقف کروایا ۔ انہوں نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ ظہیر الدین کی خودکشی کی وجوہات کچھ اور نہیں ہیں بلکہ اوبر منیجمنٹ ان کی موت کے لئے راست طور پر ذمہ دار ہے ۔ اسوسی ایشن نے ظہیرالدین کی موت کی تحقیقات کروانے ، ان کے ارکان خاندان کو خاطر خواہ معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT