Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / یوتھ سروسیس حکام کو نوٹ بکس کی تیاری پر توجہ دینے کا مشورہ : پدما راؤ

یوتھ سروسیس حکام کو نوٹ بکس کی تیاری پر توجہ دینے کا مشورہ : پدما راؤ

حیدرآباد۔ 24 اپریل (سیاست نیوز) وزیر یوتھ سرویسیس ٹی پدما راؤ نے حکام کو ہدایت دی کہ بیروزگار نوجوانوں و خواتین کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ضرورت کے مطابق نوٹ بکس کی تیاری پر ترجیح دیں۔ وزیر موصوف نے یوتھ سرویسیس و سیٹ ون عہدیداروں کے ساتھ اجلاس سے خطاب میں ان پرزور دیا کہ ٹریڈنگ کم پروڈکشن سنٹرس کے ذریعہ معیاری اسٹیشنری، نوٹ بکس، لانگ نوٹ بکس، سرکاری دفاتر و مدارس، مائناریٹی ویلفیر ریسیڈنشیل اسکولس سرکاری جونیر و ڈگری کالجس کو سربراہ کرکے کئی بیروزگار، نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا چونکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے والا ہے، لہذا نوٹ بکس کو طلبا تک پہونچانے کی ضرورت ہے

TOPPOPULARRECENT