Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوراج سنگھ چیمپئنز ٹرافی میں کلیدی رول ادا کرنے کے خواہاں

یوراج سنگھ چیمپئنز ٹرافی میں کلیدی رول ادا کرنے کے خواہاں

دبئی ۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر یوراج سنگھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے کھلاڑی یوراج سنگھ نے کہا ہندوستانی ٹیم میں آئی سی سی ٹورنمنٹ کے لئے واپسی پر مسرور ہوں اور اب جبکہ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ میں اپنے خطاب کا دفاع کرے گی تو میری کوشش ہیکہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کروں۔
مارک ووڈ انگلش کپتانوں کی توجہ کا مرکز
لندن۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام )انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ ٹیم کے دونوں کپتانوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں کیونکہ ان سے چیمپئنز ٹرافی ہی نہیں بلکہ آئندہ ایشز سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔ ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کے کپتانوں نے اپنے اسٹرائیک بولر کی فارم اور اعتماد پر نظر رکھی ہوئی ہے اور آئرلینڈ کیخلاف مارک ووڈ کی رفتار اور کارکردگی کو بھی انہوں نے اطمینان بخش قرار دے دیا ہے۔ ونڈے کپتان ایان مورگن کے مطابق مارک ووڈ مستقبل کے بہترین  بولر ہیں جن کی ترقی اور بہتری کا پوری طرح خیال رکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT