Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوراج سنگھ 6 مئی کو آئی پی ایل کھیلنے کیلئے پرعزم

یوراج سنگھ 6 مئی کو آئی پی ایل کھیلنے کیلئے پرعزم

حیدرآباد ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سن رائیزرس حیدرآبادکے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آج یہاں حیدرآباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 6 مئی کو یہاں گجرات لائینس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں وہ میزبان ٹیم کی نمائندگی کیلئے پرعزم ہیں ۔ یوراج کے بموجب گزشتہ روز انھوں نے اپنے ڈاکٹر سے تبادلۂ خیال کیا ہے اور اب وہ پرعزم ہیں کہ 6 مئی کو سن رائیزرس حیدرآباد کی نمائندگی کریں گے ۔ بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ اوپو موبائیل کے پہلے اسپورٹس ایمبسیڈر ہیں اور آج حیدرآباد میں مذکورہ موبائیل کمپنی کی جانب سے سیلفی ایکسپرٹ ایف ون پلس کے ذریعہ حیدرآباد میں پہلی مرتبہ فونس کی فروخت کے ضمن میں منعقدہ تقریب کے دوران یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف ان کا پیر زخمی ہوا تھا اور اب وہ تیزی کے ساتھ صحتیاب ہورہے ہیں ۔ حیدرآبادی ٹیم کے ضمن میں انھوں نے کہاکہ میزبان ٹیم کامیابی کی سمت گامزن ہوچکی ہے اور انھیں اُمید ہے کہ ٹیم فتوحات کے سلسلوں کو برقرار رکھتے ہوئے ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرے گی ۔ ہندوستانی ٹیم اور سن رائیزرس حیدرآباد کے ساتھی بولر آشیش نہرا کے متعلق یوراج سنگھ نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے سینئر بولر شاندار فام میں ہیں اور فٹ ہوکر ان کی واپسی سے سن رائیزرس حیدرآباد کی طاقت مزید بڑھ جائیگی ۔
اور 5  اگست کو اولمپک کی افتتاحی تقریب تک مختلف لوگ اسے لے کر دوڑیں گے۔ کھیل کے منتظم اعلیٰ کارلوس نزمان نے تاریخ رقم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک برازیل کو متحد کر دے گا جسے اس وقت معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ یہ مشعل 3 مئی کو برازیل پہنچ کر مختلف شہروں اور قبضوں میں جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT