Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوراج کی شادی کو یادگار بنانے کی تیاریاں شروع

یوراج کی شادی کو یادگار بنانے کی تیاریاں شروع

نئی دہلی۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)آل راؤنڈر یووراج سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہو گی، انھوں نے اس سال اپریل میں بالی میں منگنی کی تھی۔ شادی کے لئے خصوصی کارڈ تیار کئے گئے ہیں جب کہ مہمانوں کو مدعو کرنے کا بھی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ دونوں کی شادی کو ’ یووراج ہیزل پریمیئر لیگ‘ قرار دیا جا رہا ہے نیز یووراج کے خاندان کا تعلق پنجاب اور ہیزل کی والدہ میراٹھی ہندو ہیں اس لیے شادی بھی دو الگ الگ طریقوں سے ہوگی۔ 30 نومبر کو چندی گڑھ کے گردوارے میں شادی کی تقریب منعقد ہو گی جب کہ دو دسمبر کو ہندو مذہب کے تحت دونوں شادی کریں گے، سنگیت اوردعوت دہلی میں بالترتیب 5 اور7 دسمبر کو ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT