Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوراگوئے کوپا امریکہ کپ سے باہر ، میکسیکو کی پیشقدمی

یوراگوئے کوپا امریکہ کپ سے باہر ، میکسیکو کی پیشقدمی

فلاڈیلفیا۔ 10 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوراگوئے کو حیران کن طورپر کوپا امریکہ کپ سے باہر ہونا پڑا ہے جبکہ وینزویلا اور میکسیکو نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ یوراگوئے جوکہ 15 مرتبہ کوپا امریکہ چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن 1997ء کے بعد اسے پہلی مرتبہ گروپ مرحلے سے ہی باہر ہونا پڑ رہا ہے کیونکہ گزشتہ مقابلے میں اسے وینزویلا کے خلاف 1-0 کی حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔ گروپ سی کے ایک اور مقابلے میں میکسیکو نے جمائیکا کے خلاف 2-0 کی کامیابی حاصل کی اور اس نتیجہ کا اثر 2011 ء کی چمپیئن ٹیم پر بھی پڑا اور اُسے ہزیمت ناک انداز میں ٹورنمنٹ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونا پڑا ہے ۔ یوراگوئے کے کوچ آسکر تبریز نے مقابلے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں اُمید کے مطابق کچھ بھی نہیں ہوا اور نتیجہ کا ہمیں نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کوپا امریکہ ٹورنمنٹ انتہائی مختلف تھا اور میں نے کبھی اس طرح کا تلخ تجربہ نہیں دیکھا ۔ کوچ کے بموجب یہ ان کی ٹیم کیلئے آنکھیں کھولنے والا نتیجہ رہا کیونکہ اسی کے تحت مستقبل کا منصوبہ تیار ہوگا ۔ علاوہ ازیں یوراگوئے کی شکست بارسلونا کے سوپر اسٹار لوئیس سوریز کیلئے بھی ڈراونا خواب ثابت ہوا ہے ۔ سوریز جوکہ ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل ران میں جکڑن کی تکلیف میں مبتلا تھے اور انھیں ٹورنمنٹ کے دوران ایک لمحہ کیلئے بھی میدان میں اُترنے کاموقع نہیں ملا ۔ تبریز نے کہا کہ مکمل طورپر فٹ نہ رہنے والے سوریز کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT