Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / یوروپین یونین انٹرنیشنل کوآپریشن کی تغذیہ نمائش “Thaifex”بنکاک میں 

یوروپین یونین انٹرنیشنل کوآپریشن کی تغذیہ نمائش “Thaifex”بنکاک میں 

ہندوستان سے پستہ ہاؤز کو نمائندگی کا اعزاز، ایم ڈی محمد عبدالمجید کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔27مئی (سیاست نیوز) پستہ ہاؤز یوروپین یونین انٹرنیشنل کوآپریشن ڈپارٹمنٹ کی نمائش تغذیہ ‘THAIFEX’ میں ہندستان کی نمائندگی کرے گا۔ جناب محمد عبدالمجید منیجنگ ڈائریکٹر پستہ ہاؤز نے بتایا کہ 31مئی تا 5جون بنکاک میں منعقد ہونے والی ‘THAIFEX’ میں پستہ ہاؤز کو ہندستان کی نمائندگی کا موقع میسر آنا شہر شہر حیدرآباد کیلئے اعزاز ہے۔ حیدرآباد کی معروف پستہ ہاؤز حلیم اس مرتبہ 160روپئے فی پلیٹ فروخت کی جائے گی۔ حلیم میں موجود معیاری اجزاء کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کے سبب اس سال حلیم کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ برس حلیم کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا ۔ جناب محمد عبدالمجید منیجنگ ڈائریکٹر پستہ ہاؤز نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں حلیم کی فروخت کو پستہ ہاؤز نے نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے اور اس کا سہرا شائقین حلیم کے سر جاتا ہے جنہوں نے پستہ ہاؤز کی حلیم کو اس حد تک پسند کیا کہ اب پستہ ہاؤز حلیم عمان ‘ مسقط‘ امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک میں دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پستہ ہاؤز حلیم ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع کے علاوہ آندھراپردیش میں وجئے واڑہ ‘ کڑپہ‘ وشاکھاپٹنم‘ کرناٹک میں بنگلورو اور تامل ناڈ و میں چینائی و دیگر شہروں میں دستیاب ہے۔ جناب محمد عبدالمجید نے بتایا کہ پستہ ہاؤز شائقین حلیم کے دروازے تک حلیم پہنچانے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس روایت کی برقراری کیلئے پستہ ہاؤز نے SWIGGYسے معاہدہ کیا ہے اور اب پستہ ہاؤز حلیم کے شائقین SWIGGYموبائیل ایپ کے ذریعہ حلیم منگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پستہ ہاؤز حلیم روزہ داروں کیلئے مقوی غذاء ثابت ہوتی ہے ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے قانونی حلال ذبیحہ گوشت کے استعمال کے متعلق جاری احکامات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ پستہ ہاؤز انتظامیہ حلیم میں استعمال کیا جانے والا مکمل گوشت قانونی و حلال ذبیحہ استعمال کرے گا اور بلدی حدود میں 225مراکز پر پستہ حلیم دستیاب رہے گی۔ جناب محمد عبدالمجید منیجنگ ڈائریکٹر پستہ ہاؤز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مسٹر محمد عبدالمحصی اور مسٹر محمد عبدالمحدث ڈائریکٹرس پستہ ہاؤزکے علاوہ جناب معراج فہیم سی ای او iftarparty.comاور جناب سعد فہیم موجود تھے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پستہ ہاؤز شاہ علی بنڈہ پر روزہ داروں کے لئے افطار اور سحر کا بھی انتظام رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT