Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / یوروپی بینک امریکی تحدیدات کے خطرہ پر ہنوز پریشان‘ ایران کا بیان

یوروپی بینک امریکی تحدیدات کے خطرہ پر ہنوز پریشان‘ ایران کا بیان

تہران۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یورپ کی بڑی بینکیں اب بھی ایران کے ساتھ تعاون سے گریز ـررہی ہیں ‘ حالانکہ بین الاقوامی تحدیدات عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخ ساز نیوکلیئرمعاہدہ کے بعد چار ماہ قبل ہی برخواست کی جاچکی ہے ۔ ایران کے ایک عہدیدار نائب وزیر خارجہ عباس اربچی نے سرکاری نشرگاہ آئی آر آئی بی پر کہا کہ بڑی یورپی بینکیں اب بھی ایرانی بینکوں کے ساتھ سودے نہیں کررہی ہے ۔ بعض اوسط اور چھوٹی بینکیں اپنے تعلقات قائم کرچکی ہیں جن میں لیٹرس آف کریڈٹ کھولنا بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ ‘ اسرائیل اور سعودی عرب کی انتہا پسند لابیاں ایران سے دشمنی رکھتی ہے اور یہی ایران کو تاریخ ساز نیوکلیئر معاہدہ سے حاصل ہونے والے فوائد کا راستہ روک رہی ہیں ۔ اس معاہدہ پر جنوری سے عمل آوری شروع ہوگئی جب کہ امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے راست متعلق تحدیدات برخواست کردیں لیکن ایران کا ادعا ہے کہ دیگر نے اس کے بین البراعظمی میزائل پروگرام کی وجہ سے ایران پر تحدیدات جاری رکھی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT