Friday , August 18 2017
Home / دنیا / یوروپی ممالک بھی نشانے پر : وزیراعظم فرانس

یوروپی ممالک بھی نشانے پر : وزیراعظم فرانس

پیرس ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی وزیراعظم مینوئیل والز نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیرس میں تازہ حملے کرنے کی سازشیں اور منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف فرانس بلکہ دیگر یوروپی ممالک بھی اب دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روز قبل پیرس میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی، دہشت گرد صرف اسی پر اکتفا کرنے والے نہیں ہیں بلکہ دیگر یوروپی ممالک کو نشانہ بنانے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔ فرانس پر بھی دہشت گرد حملہ کا اندیشہ عرصہ دراز سے پایا جارہا تھا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال بارس اور ریستورانس حملہ میں نوجوانوں کو اپنا نشانہ بنایا جو یقینا مہلوک نوجوانوں کے ارکان خاندان کیلئے کبھی نہ بھولنے والا ایسا واقعہ بن گیا ہے جو ایک ڈراؤنے خواب کی طرح انہیں ہمیشہ پریشان کرتا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT