Monday , May 29 2017
Home / دنیا / یوروپی ممالک کی اسلحہ کنٹرول معاملے پر روس سے بات چیت

یوروپی ممالک کی اسلحہ کنٹرول معاملے پر روس سے بات چیت

برلن، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپ کے 15 ممالک جرمنی کے ساتھ مل کر نئے اسلحہ کے کنٹرول سے متعلق سمجھوتے کے سلسلہ میں روس سے بات چیت کریں گے ۔جرمنی کے ایک اخبار کے مطابق یوروپ کے ان ملکوں کا کہنا ہے کہ کریمیا اور مشرقی یوکرین میں روسی کارروائی کے پیش نظر یوروپ میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے لئے روس سے اسلحہ کے کنٹرول کے بارے میں بات کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔جرمنی کے وزیر خزانہ فریک والٹر اسٹینیئر ڈائیوٹ اخبار کو بتایا کہ یوروپ کی سلامتی خطرے میں ہے اس لئے روس کے ساتھ نئے سمجھوتے کے سلسلہ میں بات کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT