Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / یوروپی یونین میں برطانیہ کی برقراری یا علحدگی کا مسئلہ

یوروپی یونین میں برطانیہ کی برقراری یا علحدگی کا مسئلہ

23 جون کو ریفرنڈم کرانے وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کا اعلان
لندن ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ میں ایک تاریخی ریفرنڈم کروایا جائے گا جس کی مدد سے یہ طئے کیا جاسکے کہ آیا برطانیہ کو یوروپی یونین میں برقرار رہنا چاہئے یا علحدہ ہوجائے ۔ وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈکیمرون نے آج اعلان کیا کہ یہ ریفرنڈم 23 جون کو کروایا جائے گا ۔ انہوں نے یہ وارننگ بھی دی کہ 28 قومی گروپ سے برطانیہ کی علحدگی تاریکی میں تیر چلانے کے مترادف ہوگی ۔ اپنے 10 ڈاولنگ اسٹریٹ رہائش گاہ کے باہر ریفرنڈم کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کیمرون نے کہا کہ یہ عوام کی رائے کا ووٹ اس ملک کے لیے سب سے بڑا فیصلہ ہوگا جو ہماری پوری حیات میں سامنا نہیں کیا جاسکا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اصلاحات کے لیے مہم چلائیں گے اس کے علاوہ یوروپی یونین میں برطانیہ کی برقراری سے برطانیہ ایک محفوظ اور مضبوط ملک بن جائے گا ۔ اب آپ کے ہاتھ میں ہے آپ کیا چاہتے ہیں اس کا فیصلہ کریں ۔ لیکن میری واضح سفارش یہ ہے کہ میرا یہ ایقان ہے کہ اگر یوروپی یونین میں رہا جائے تو برطانیہ ایک مضبوط اور محفوظ بہتر ملک بن کر رہے گا ۔ کیمرون نے برطانوی عوام سے اپنے راست خطاب میں یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر یوروپی یونین سے برطانیہ علحدہ ہوجائے تو اس سے خطرات چھائیں گے اور تاریک منزل برطانیہ کا مقدر ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT