Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / یوروپی یونین کا روس پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

یوروپی یونین کا روس پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

برسلز۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے روس پر اقتصادی پابندیاں مزید چھ ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ پابندیوں کی مدت رواں برس کے اگلے مہینے جولائی میں ختم ہو گی۔ 28رکنی یوروپی یونین کی رکن ریاستوں کے سفیروں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی باضابطہ منظوری یونین کے وزراء کے اجلاس میں دی جائیگی۔ وزراء کا اجلاس ممکنہ طور پر آئندہ جمعہ کے روز ہو سکتا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا یہ سلسلہ سن 2014 میں کریمیا کے ادغام پرشروع کیا گیا تھا۔ پابندیاں جاری رکھنے کی ایک بنیادی وجہ یوکرائنی تنازعے میں مثبت پیش رفت نہ ہونا قرار دیا گیا ہے، توسیع کی صورت میں پابندیاں جنوری سن 2017 تک برقرار رہیں گی۔ اقتصادی پابندیوں میں یورپی منڈیوں تک روسی درآمدات کی ترسیل بند، یوکرائن کے تنازعے کے بعد لگائی جانے والی پابندیوں نے روسی کرنسی روبل کی قدر کو شدید متاثر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT