Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / یوروپ میں مقیم ایشیائیوں کی مشکلات میں اضافہ ممکن

یوروپ میں مقیم ایشیائیوں کی مشکلات میں اضافہ ممکن

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فرانس اور دنیا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے یورپ میں رہنے والے ایشیائیوں بالخصوص پاکستانیوں کیلئے مشکلات اور مسائل میں اضافہ ہو گا۔ اْنھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے حکام کو ایک ایسی پالیسی اور لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے جس سے بیرون ملک بسنے والے ایشیائیوں اور پاکستانیوں سے کسی غیر قانونی سلوک پر ان کی مدد کی جا سکے۔اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ ’غیر ممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انھیں بلاوجہ کی مشکلات اور مسائل سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔‘ بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان حالات میں پاکستانیوں کو تمام ممکنہ قانونی معاونت فراہم کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT