Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / یوروپ میں 800 اسلام پسند عناصر حملوں کیلئے تیار: رپورٹ

یوروپ میں 800 اسلام پسند عناصر حملوں کیلئے تیار: رپورٹ

لندن 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ یا القاعدہ سے ملحق گروپوں کی جانب سے بھرتی کئے گئے تقریباً 800 اسلام پسند عناصر یوروپ میں حملے شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ اسلام پسند جہادی جو شام یا عراق سے واپس ہوئے ہیں، وہ یوروپ میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ ٹائمس نے اسپینی انسداد دہشت گردی حکام کے حوالہ سے یہ رپورٹ پیش کی ہے۔ اسپینی عہدیداروں نے یوروپ میں مقیم جہادیوں کی تعداد کا حوالہ دیا جنھیں اسلامک اسٹیٹ یا القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپوں نے بھرتی کیا ہے۔ مزید دیگر 350 لگ بھگ عناصر برطانوی ہیں جو جنگی خطہ سے واپس ہوئے ہیں۔ جبکہ سکیوریٹی ذرائع کا اعتراف ہے کہ اِن میں سے بعض خاص طور پر برطانیہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT