Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / یوروپ پر دہشت گردی کے خطرات یقینی

یوروپ پر دہشت گردی کے خطرات یقینی

خطرات سے چوکسی اور یورپی طاقت سے مقابلہ ضروری : وزیراعظم فرانس
میونخ۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیراعظم مینول والس نے آج یہاں میونخ سسکیوریٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ یوروپ میں بڑے پیمانے پر مزید حملے یقینی ہیں۔ والس نے جن کا ملک گزشتہ سال اسلام پسندوں کے دو بڑے حملوں کا شکار ہوچکا ہے، کہا کہ ’’ہم تمام محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں جس میں ہر وقت بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے سنگین خطرات یقینی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں ان خطرات سے مکمل طور پر چوکس و خبردار رہنا چاہئے اور انتہائی عظیم طاقت اور عظیم ہوشمندی کے ساتھ جواب دینا چاہئے۔ مزید حملے ہوں گے۔ بڑے پیمانے پر حملے ہوسکتے ہیں۔ یہ یقینی ہے۔ دہشت گردی کا خطرہ یہاں بدستور برقرار رہے گا۔‘‘ والس ، جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں تین روزہ سکیوریٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ روسی وزیراعظم دیمتری میدودیف بھی اس کانفرنس سے خطاب کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT