Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / یوروپ پہونچنے کی کوشش میں 74مہاجرین بحرہ روم میں غرقاب

یوروپ پہونچنے کی کوشش میں 74مہاجرین بحرہ روم میں غرقاب

طرابلس 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حلال احمر سوسائٹی نے آج کہاکہ یوروپ پہونچنے کی کوشش کے دوران بحرہ روم میں غرقاب 74 مہاجرین کی نعشیں بسیاتی دارالحکومت کے مغربی ساحل پر دستیاب ہوئی ہیں۔ تریپولی سے 45 کیلو میٹر دور بیرون زاویہ علاقہ کے حرکہ گاؤں کے رہنے والے افراد نے ایک شکستہ کشتی کا ملبہ ملنے کے بعد ہنگامی خدمات کے محکمہ کو چوکس کیا تھا۔ اس کشتی میں کئی نعشیں پڑی دیکھی گئی تھیں۔ دیگر مضافات سے بھی چند نعشیں ملی ہیں اور کشتی کے غرقابی کے سبب دیگر کئی افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT