Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یورو جھڑپوں کے پیش نظر ایفل ٹاور بند کرنا پڑا

یورو جھڑپوں کے پیش نظر ایفل ٹاور بند کرنا پڑا

پیرس ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایفل ٹاور کو آج عوام کیلئے بند کردیا گیا کیونکہ گزشتہ شب یورو 2016ء فائنل کے دوران پیرس کی شناخت والے اس مقام پر پرتگالی فٹبال پرستاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں پیش آئیں، ٹاور کے آپریٹر نے یہ بات کہی۔ ایفل ٹاور مینجمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ٹاور کو مناسب سکیورٹی میں کھولا نہیں جاسکا کیونکہ گزشتہ رات جھڑپیں پیش آئیں جن میں نوجوانوں نے خوشی کے جنون میں کئی چیزوں کو آگ لگائی یہاں تک کہ انھیں پولیس نے آنسو گیس اور آبی توپوں کے ذریعے منتشر کردیا۔ لگ بھگ 40 افراد اس ٹاور کے آس پاس بے چینی پیدا کرنے پر حراست میں لئے گئے، جہاں فٹبال شائقین جمع ہوگئے تھے کیونکہ انھیں قریبی ’فیان زون‘ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جو اپنی 90,000 نفوس کی گنجائش سے پُر ہوچکا تھا۔ ایفل ٹاور کا نچلا حصہ آنسو گیس کے دھوئیں کی لپیٹ میں دیکھا گیا جبکہ ریاٹ پولیس نے نوجوانوں کے خلاف جوابی کارروائی کی، جنھوں نے قریبی راستوں میں آتشزنی شروع کردی تھی، اور وہ پولیس لائنس پر بوتلیں و دیگر اشیاء بھی پھینک رہے تھے ۔ سال 2015ء میں لگ بھگ سات ملین افراد …تقریباً 20,000 روزانہ … نے ایفل ٹاور کیلئے ٹکٹیں خریدے، جن میں سے 80 فیصد بیرون ملک سے آئے تاکہ فرانسیسی دارالحکومت کی ’’آئرن لیڈی‘‘ کا نظارہ کرسکیں۔ یہ اعداد و شمار ایفل ٹاور کو دنیا کا سب سے مقبول سیاحتی مراکز میں شامل کرتے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT