Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / یورو کپ: اٹلی نے بلجیم، اسپین نے جمہوریہ چیک کو ہرایا

یورو کپ: اٹلی نے بلجیم، اسپین نے جمہوریہ چیک کو ہرایا

پیرس ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے شہر لیون میں گروپ ای کے میچ میں اٹلی نے بلجیم کو 2-0 سے شکست دے دی۔ کھیل کے 32 ویں منٹ میں اٹلی کے ایمانیول جیا چرنی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ اٹلی کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے آخری لمحات میں گرازیانو پیلی نے کیا۔ گروپ ڈی میں ڈیفنڈنگ چمپئن اسپین کا مقابلہ جمہوریہ چیک سے ہوا۔ اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل اسپینی ٹیم نے حریفوں کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں مڈ فیلڈر جیراڈ پیکے نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسپین کو 1-0 سے کامیابی دلا دی۔ دن کا ایک اور میچ گروپ ای میں آئرلینڈ اور سویڈن کے درمیان 1-1 سے برابر رہا۔ ویس ہْولاہان نے آئرلینڈ کو دوسرے ہاف میں برتری دلائی۔ دفاعی کھلاڑی کیارن کلارک کے ’سیلف گول‘ نے آئرش ٹیم کو دو قیمتی پوائنٹس سے محروم کر دیا۔ اسپین نے کانٹے کے مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کو ایک گول سے ہرا یا۔ اسپین کی طرف سے جیرارڈ پیکے نے 87ویں منٹ میں انئیسٹا کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے واحد گول کر کے اسپین کو اپنے پہلے گروپ میچ میں کامیابی دلائی۔ اس سے قبل اسپین نے میچ کے ابتدائی لمحات سے ہی گیند کو اپنے قبضے میں رکھا اور چیک کھلاڑیوں کو کھیل پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ اسٹار اسپینی مڈفیلڈر فیبریگاس نے سٹرائیکروں کیلئے کئی مواقع پیدا کئے۔ تاہم پہلے 20 منٹ تک اسپینی کھلاڑی اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔

TOPPOPULARRECENT