Friday , April 28 2017
Home / دنیا / یورپی کمپنیاں دفتر میں حجاب پر پابندی لگا سکتی ہیں: یورپی عدالت

یورپی کمپنیاں دفتر میں حجاب پر پابندی لگا سکتی ہیں: یورپی عدالت

بروسلز ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انصاف کی یورپی عدالت نے کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ کسی قسم کی ظاہری مذہبی علامت پہننے سے اپنے ملازمین کو منع کر سکتی ہیں۔اس حکم نامے کے تحت اب یورپی کمپنیاں اپنے ملازمین کو حجاب پہننے سے بھی روک سکیں گے۔تاہم یورپ کی اعلیٰ ترین عدالت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی تمام ملازمین کے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ لباس پہننے کی پالیسی پر مبنی ہونی چاہیے۔عدالت کا کہنا ہے کہ ایسی پابندی گاہکوں کی درخواست پر لاگو نہیں کی جا سکتی۔دفاتر میں حجاب پہننے کے معاملے پر یہ عدالت کا پہلا فیصلہ ہے۔اس مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بلجیئم میں کمپنی جی فور ایس نے ایک ریپشنسٹ کو حجاب پہننے پر ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔بلجیئم کی عدالت نے یہ معاملہ یورپین کورٹ آف جسٹس میں بھیج دیا تھا۔خیال رہے کہ دنیا میں 50 کروڑ افراد کسی نہ کسی قسم کے جحاب کا استعمال کرتے ہیں تاہم یورپ اور دنیا کے دوسرے حصوں میں حجاب اور نقاب پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔کہیں اس پر پابندی لگائی جاتی ہے تو کہیں پابندی ہٹائی جاتی ہے۔ اس کے تحت یورپ میں مذہبی آزادی، خواتین کے لیے مساوات، سیکولر روایت اور دہشت گردی کے خوف جیسے مسائل پر بھی بحث جاری ہے۔تاہم حالیے عرصے میں حجاب یا نقاب کو عالمی سطح پر کئی حوالے سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT