Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / یورپی یونین سے انخلاء پر برطانیہ کے علاوہ چین کو بھی نقصان

یورپی یونین سے انخلاء پر برطانیہ کے علاوہ چین کو بھی نقصان

یہ عمل آسان نہیں، ہم ایک اچھا ساتھی کھودیں گے : فیڈریکا موگرینی
بیجنگ، 20، اپریل (سیاست ڈاٹ کام)  یورپی یونین () کے ایک اعلی سطح کے سفارتکار نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے باہر ہونے کے فیصلے سے یونین سے زیادہ خود برطانیہ کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے علحدہ ہونے (بریگزٹ) کا عمل بھی انتہائی پیچیدہ ہے ۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یہاں شنگھوا یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آج یہ بات کہی۔ محترمہ موگرینی نے کہا کہ “اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے سے ہم ایک اچھا ساتھی کھو دیں گے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہم سے کہیں زیادہ نقصان خود برطانیہ کو ہوگا۔ اس کو یورپی یونین سے الگ ہونے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑے گی اور یہ عمل آسان نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ “میرے لئے اس یونین کے تمام ممالک کی اہمیت برابر ہے کیونکہ ہم ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ ایک ملک کسی شعبے میں مہارت رکھتا ہے تو دوسرا ملک کسی دوسرے شعبے میں ہنرمند ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم سے کہیں زیادہ برطانیہ کو نقصان پہنچے گا۔محترمہ موگرینی نے کہا کہ برطانیہ کے انخلاء کے بعد بھی یورپی یونین برقرار رہے گی اور یہ دنیا کی پہلی منڈی اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بھی بنی رہے گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے گزشتہ ماہ بریگزٹ کا اعلان کرکے اس کی رسمی شروعات بھی کر دی ہے ۔ محترمہ تھریسامے نے کہا تھا کہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہے ۔ عام انتخابات کے بعد جون میں یورپی یونین سے الگ ہونے کا عمل شروع ہو گا جو آئندہ دو سال میں مکمل ہوجائے گا۔یورپی یونین سے برطانیہ کے علحدہ ہونے سے چین کو سخت نقصان ہو گا کیونکہ وہ اس کا سب سے بڑا کاروباری اتحادی ہے ، اس لئے چین میں مایوسی اور تشویش کا ماحول ہے ۔

TOPPOPULARRECENT