Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / یورپ کے 150 ممالک میں سائبرہائیکنگ سے دو لاکھ افراد متاثر

یورپ کے 150 ممالک میں سائبرہائیکنگ سے دو لاکھ افراد متاثر

لندن ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام) یورپ کے نامور صیانتی سربراہ نے آج کہا کہ ایک بے مثال سائبر حملہ میں 150یورپی ممالک کے کم از کم دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ان ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن ایک بڑے پیمانہ پر سائبر حملہ کیا گیا جس سے بینکوں ‘ اسپتالوں ‘ عالم گیر سطح پر سرکاری محکموں کے سائبر نظام متاثر ہوئے ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب فی الحال ہمیں سائبر ہائیکنگ کے خطرہ میں اضافہ کا سامنا ہے ‘ تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ یورپ کے ڈائرکٹر صیانت راب رین رائٹ نے کہا کہ فی الحال مجھے اس بات کی فکر ہے کہ جب ہم پیر کی صبح اپنی مشینیں کھولیں تو ان میں سے کتنی کارآمد ہوں گی کہا نہیں جاسکتا ۔ جمعہ کے دن سائبرحملہ سے ایک لاکھ 25ہزار کمپیوٹر سسٹمس اور 48قومی صحت خدمات ٹرسٹس کے سسٹمس کواپنے اپوائنٹمنٹس اور کارروائیاں منسوخ کردینے پڑی ۔ بی بی سی کے تجزیہ نگار نے کہا کہ عالمی پیمانے پر اس سائبر حملہ سے پتہ چلتاہے کہ ہیکرس پہلے ہی 22080پاؤنڈس( امریکی ڈالرس 28,458) کے مساوی رقم حاصل کرچکے تھے ۔ افراد اور تنظیمیں اس کے مساوی رقم ادا کرنے میں ناکام رہیں کیونکہ اس کی کوئی ضمانت نہیں تھی کہ سسٹم دوبارہ کارآمد ہوجائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT