Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوریشیا کپ: ہندوستانی جونیئر منس ہائی ٹیم کی پہلی کامیابی

یوریشیا کپ: ہندوستانی جونیئر منس ہائی ٹیم کی پہلی کامیابی

لینکانرن برگ۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جونیئر منس ٹیم نے ڈائنا موانروئیٹل کو 3-1 سے شکست دیتے ہوئے یوریشیاء کپ مہم کا اپنی فتح کے ساتھ آغاز کیا۔ روسی شہر یکاترن برگ میں کل رات منعقدہ اس مقابلہ میں اگرچہ دونوں ٹیموں نے جارحانہ تیور کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا لیکن کسی بھی گول کے بغیر تعطل برقار رہا۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم کو پہلے 15 منٹ کے دوران کئی پنالٹی کارنرس ملے تھے۔ ڈائنا مو کے گول کیپر ڈرائنائٹسن آرٹم نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستانی ٹیم کو گول سے محروم رکھنے کی ممکنہ مساعی کی۔ اس دوران ڈائنا موز نے بھی پیشقدمی کی لیکن گول بنانے میں ناکام رہے۔ اس طرح دونوں ٹیمیں پہلے نصف کے اختتام تک کوئی گول نہیں بناسکی۔ں یکاترن برگ کے گورنر کے علاوہ ہندوستانی ہائی کمشنر اس مہم کا مشاہدہ کرنے والوں میں شامل تھے۔ دوسرے نصف میں ہندوستانی ٹیم طاقتور ثابت ہوئی۔ لیکن 44 ویں منٹ میں ورون کمار نے ایک گول بناتے ہوئے سبقت حاصل کرلیا۔ 45 ویں منٹ میں سمرنجیت سنگھ نے ایک اور گول بناتے ہوئے سبقت کو دوگنا کردیا۔ جس کے آٹھ منٹ بعد وکرم جیت نے تیسرا گول بنالیا۔ ایک ایسے وقت جب یہ کھیل میزبانوں کے ہاتھ سے نکل رہا تھا کہ الیگزینڈر نے 59 ویں منٹ میں ایک گول بنایا بالآخر ہندوستانی ٹیم ایک مقابلے میں تین سے فاتح کی حیثیت سے ابھری۔

TOPPOPULARRECENT