Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسف پٹھان ‘ ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ کھیلیں گے

یوسف پٹھان ‘ ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ کھیلیں گے

ہانگ کانگ 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے آل راونڈر یوسف پٹھان پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے کسی بیرون ملک کی  ٹی 20 ٹیم سے معاہدہ کیا ہے ۔ وہ اب ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 لیگ میں کولون کانٹنس کیلئے کھیلیں گے ۔ ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا 8 تا 12 مارچ انعقاد عمل میں آنے والا ہے ۔ کولون کانٹنس نے اب تک یوسف پٹھان کے علاوہ پاکستان کے شاہد آفریدی اور انگلینڈ کے ٹیمل ملس سے معاہدہ کیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ کے کالم مک لیوڈ بھی اسی ٹیم کیلئے کھیلتے ہیں۔ اس ٹیم میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا ‘ تلک رتنے دلشان ‘ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سامی ‘ نیوزی لینڈ کے جیمس فرینکلن اور سابق جنوبی افریقی آل راونڈر جوہان بوتھا بھی شامل ہیں۔ گذشتہ سال اس ٹیم کیلئے سابق آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک بھی کھیل چکے ہیں۔ چیف ایگزیکیٹیو ہانگ کاگ کرکٹ ٹم کٹلر نے یوسف پٹھان کی شمولیت کو منظوری دینے پر بی سی سی آئی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT