Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسف کی افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

یوسف کی افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

لاہور ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ اگر انہیں افغانستان کرکٹ بورڈ(اے سی بی) کی جانب سے موزوں شرائط پیش کی گئیں تو کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔ افغانستان کے سابق ہیڈ کوچ انضمام الحق نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے کر پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں اور ان کے مستعفی ہونے کے بعد سے وہ جگہ خالی ہے۔ یوسف کے ایجنٹ نے ہیڈ کوچ کے عہدہ کیلئے درخواست دی ہے اور افغان حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔ افغانستان کی ٹیم نے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کوچ کی تقرری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تاہم وہ سابق کوچ کی رائے کو بھی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ لیکن اس بات میں کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں کہ انضمام کی جانب سے درمیان میں ہی ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑ جانے سے افغان کرکٹ حکام سخت ناراض ہیں۔

TOPPOPULARRECENT