Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسف کی دھماکو سنچری، 24 چھکے نوبل سی سی بہ آسانی کامیاب

یوسف کی دھماکو سنچری، 24 چھکے نوبل سی سی بہ آسانی کامیاب

حیدرآباد، 13 اکٹوبر (راست) نوبل کرکٹ کلب کے آل راؤنڈر عبدالیوسف نے 24 چھکوں پر مشتمل اپنی ناقابل تسخیر اننگز میں 173 رنز اسکور کئے اور اپنی ٹیم کو ایک آسان کامیابی دلوائی۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے ایک مقابلے میں ایچ سی اے اکیڈیمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورس میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز اسکور کئے۔ یوسف نے پہلے بولنگ میں 45 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے بعد انہوں نے محض 46 گیندوں میں 173 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت فاتح ٹیم نے مطلوبہ 266 رنز کا نشانہ محض 26 اوورس میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان  پر حاصل کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT