Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ اولمپکس سے قبل اہم آزمائش کیلئے تیار

یوسین بولٹ اولمپکس سے قبل اہم آزمائش کیلئے تیار

لندن ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کو انیورسری گیمز میں سیزن کی اپنی پہلی 200m دوڑ کیلئے تیار ہیں جبکہ اسٹار اسپرنٹر ریو اولمپکس سے قبل اپنی فٹنس کو آزما رہے ہیں۔ چھ مرتبہ کے اولمپک چمپئن بولٹ کو اپنی فٹنس بحالی کی جانچ کیلئے بڑا اچھا موقع نصیب ہورہا ہے جبکہ وہ جمائیکن ٹرائلز سے ہیمسٹرنگ انجری کے سبب دستبرداری کے بعد سے پہلی مرتبہ مسابقتی دوڑ میں شرکت کررہے ہیں۔ 29 سالہ بولٹ نے آج لندن میں میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’میں صحت مند ہوں، میں اچھا محسوس کررہا ہوں، اور اب اچھی ٹریننگ کررہا ہوں۔ میں اپنی بحالی کے تعلق سے خوش ہوں‘‘۔ ریو گیمز سے قبل بولٹ یہاں اولمپک اسٹیڈیم میں آخری بار ایکشن میں ہوں گے جہاں 2012ء میں وہ تین گولڈ جیتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT