Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ کیرئیر کے یاد گار اختتام کے خواہاں

یوسین بولٹ کیرئیر کے یاد گار اختتام کے خواہاں

لندن ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جمیکا کے ایتھیلٹ  یوسین بولٹ نے سبکدوشی کو جیت سے یادگار بنانے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دی ، 4 سے 13 اگست کو لندن میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد ٹریک کو خیر باد کہنے کا وہ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ابھی سے اپنی سبکدوشی کی فکر لگ گئی  اور وہ کریئر کی آخری دوڑ کو فتح سے یادگار بنانے کے لئے ورلڈ ریلے ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ عالمی ریکارڈ یافتہ یوسین بولٹ کی جون میں مجوزہ  ریسرز گراں پری اپنی سرزمین پر آخری دوڑ ہو گی ، سو اور دو سو میٹر کے چیمپئن ہونے کی بدولت یوسین بولٹ اگست میں لندن میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں وہ پہلے سے ہی رسائی کر چکے ہیں۔
ملائیشیا نے ہاکی ورلڈ لیگ 2 جیت لیا
ڈھاکہ ۔14مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ملائیشیا نے ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2  اپنے نام کرلیا۔ مولانا بھاشانی اسٹیڈیم پر ملائیشیا نے چین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 5-3  سے شکست دیکر ٹرافی حاصل کی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا تھا۔ یادرہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ مصر نے عمان کو 5-1  سے ہرا کر تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ میزبان بنگلہ دیش نے گھانا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3  سے شکست دے کر پانچویں جبکہ سری لنکا نے فجی کو شکست دے کر ساتواں مقام حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT