Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوسین بولٹ کے دستخط شدہ جوتے لاکھوں میں فروخت

یوسین بولٹ کے دستخط شدہ جوتے لاکھوں میں فروخت

جمیکا25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے تیز ترین انسان کا ریکارڈ رکھنے والے یوسین بولٹ کا جوتا 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہو گیا۔ جوتے کو آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا جوتا مہنگے داموں فروخت ہو گیا۔ آن لائن نیلامی کے دوران یوسین بولٹ کے جوتے کی ابتدائی بولی 8ہزار یورو لگی جو بڑھتے بڑھتے 16 ہزار یورو میں فروخت ہوا۔ جوتے پر یوسین بولٹ کے دستخط بھی ہیں اور اسے بولٹ نے 2015کی بیجنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پہنا تھا۔ یوسین بولٹ کو ریو اولمپکس میں سو، دو سو اور چار سو میٹر کی ریس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ نہیں
اسلام آباد25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین ڈومیسٹک افئیر کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ شکیل شیخ نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ کے حوالے سے کسی قسم کے کوئی سکیورٹی خدشات نہیں ہیں، تمام میچز اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کے روز راولپنڈی میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT