Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / یومِ غالب کا آج انعقاد

یومِ غالب کا آج انعقاد

نئی دہلی 14فبروری(سیاست ڈاٹ کام) غالب کے یومِ وفات کے موقع پر انجمنِ ترقی اردو(دہلی شاخ) غالب انسٹی ٹیوٹ اور غالب اکیڈمی کے تعاون سے 15؍فروری بروزِ چہارشنبہ 3بجے سہ پہر مزارِ غالب پر یومِ غالب کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر مزارِ غالب پر گل افشانی، فاتحہ خوانی، تقاریر اور غالب کو منظوم خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔اس جلسے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مرکزی وزیر براے اقلیتی امورمختار عباس نقوی موجود رہیں گے اور صدارت انجمن ترقی اردو دہلی شاخ کے صدر شاہد ماہلی کی ہوگی۔

شادی شدہ جوڑوں کو ایک مقام پر
کام کرنے کی سہولت
نئی دہلی۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے سرویس کے قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے شادی شدہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدہ داروں کو یکساں کیڈر اسٹیٹ حاصل ہونے کی گنجائش فراہم کی ہے۔ موجودہ طور پر ایسی سہولت نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT