Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم آزادی پر حکومت تلنگانہ کے خصوصی ایوارڈس کا اعلان

یوم آزادی پر حکومت تلنگانہ کے خصوصی ایوارڈس کا اعلان

پولیس اور سیول اہلکاروں کی نمایاں خدمات کا اعتراف ، چیف سکریٹری کی فہرست جاری
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ایوارڈس کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے ایوارڈ کیلئے منتخب افراد کی فہرست جاری کی۔ محکمہ جات پولیس ، تہذیب و ثقافت کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پر یہ ایوارڈ یوم آزادی تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔ پولیس ڈپارٹمنٹ سے پریسیڈنٹ پولیس مڈل کے لئے جن عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ، ان میں انجنی کمار آئی پی ایس ، راجیو رتن آئی پی ایس ، ایم ستیہ نارائنا آئی پی ایس اور ایم شیوا پرساد آئی پی ایس شامل ہیں۔ کلچرل ڈپارٹمنٹ سے تلگو کی تین ادبی شخصیتوں کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا جن میں ایس اشوک تیجا ، جئے راج اور بی وجئے سارتھی شامل ہے۔ مختلف عہدیداروں کو نمایاں خدمات پر ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا ، جن میں ڈاکٹر جے رمیش ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر آرمور ، ڈاکٹر سی ایچ مدھوسدن اسوسی ایٹ پروفیسر عثمانیہ میڈیکل کالج ۔ سریش بابو ڈسٹرکٹ پراجکٹ آفیسر سدی پیٹ ، پی جانسن ڈی آر ڈی او وقار آباد ، مس کے چندر کلا آر ڈی او حیدرآباد ، جی وشوانادھم گپتا ہیڈ ماسٹر رنگا ریڈی ، رمیض الدین احمد منڈل پلاننگ آفیسر پدا پلی ، شریمتی این جئے اما اسٹاف نرس محبوب نگر ، کے پرکاش پنچایت سکریٹری ورنگل ، ڈی شنکر کمار پی اے برائے سی پی آر او محکمہ اطلاعات ، پی دسرتھ محکمہ بہبودیٔ خواتین و اطفال۔ کے گنگیا آفس سب آرڈینیٹ کاما ریڈی اور کے کشٹیا آفس سب آرڈینیٹ یادادری شامل ہیں ۔ سوشیل ورکر اور اسکاوٹس اینڈ گائیڈس کے زمرہ میں 6 ایوارڈس دیئے جائیں گے جبکہ اسکول ایجوکیشنل کے تحت تلنگانہ اقامتی اسکولس برائے گرلز جگتیال اور ضلع پریشد ہائی اسکول آرمور کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ہریتا مترا کے تحت پانچ اور انڈین پولیس مڈل کے تحت 21 پولیس ملازمین اور عہدیداروں کو یوم آزادی پریڈ کے موقع پر ایوارڈس پیش کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT