Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / یوم آزادی پر دہلی میں 40,000 جوان تعینات

یوم آزادی پر دہلی میں 40,000 جوان تعینات

نئی دہلی۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں میں یوم آزادی سے قبل ہمہ رخی سکیورٹی انتظامات کو وسیع تر کردیا گیا ہے۔ شہر بھر میں 40,000 سکیورٹی جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے امکانی دہشت گرد حملوں کے خلاف عقابی نظر رکھی ہے۔ ان جوانوں کے منجملہ 12,000 جوان نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں نہایت ہی حساس سکیورٹی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ خاص کر لال قلعہ کے اطراف جہاں وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کے دن قومی پرچم لہرانے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ دہلی کے سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہم نے زمین سے فضاء تک سکیورٹی کا سخت ترین جال بجھا دیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ لال قلعہ کے اطراف 6,000 سکیورٹی جوان پہرہ دیں گے۔ ان کے ہمراہ این ایس جی سے وابستہ تیز نشانہ باز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ تیز نشانہ باز 17 ویں صدی کے مغل قلعہ کے قریب اونچی عمارتوں سے یوم آزادی تقاریب پر نظر رکھیں گے۔ نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے دوسری مرتبہ قوم سے خطاب کریں گے۔ سی سی ٹی وی کے متعدد کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ڈھانچہ پر نظر رکھی جارہی ہے۔ لال قلعہ کے اطراف و اکناف 500 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ یوم آزادی تقاریب کے مقام پر نو فلائی زون میں رکھا گیا ہے اور آسمانوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ نگرانی رکھی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT