Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / یوم آزادی پر لامحدود مفت کالیں : بی ایس این ایل

یوم آزادی پر لامحدود مفت کالیں : بی ایس این ایل

نئی دہلی ۔ 14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری زیر انتظام بی ایس این ایل کل یوم آزادی کے موقع پر اپنے صارفین کو لامحدود تعداد میں مفت کالس کرنے کی کسی بھی لینڈ لائن سے کسی بھی نیٹ ورک کے موبائلس یا لینڈ لائن کو جو اندرون ملک واقع ہو 9بجے شب سے 7بجے صبح تک سہولت فراہم کرے گا ۔ یہ اپنے صارفین کو بی ایس این ایل کا تحفہ ہوگا ۔ بی ایس این ایل بازار کے 57فیصد حصص پر قابض ہیں اور اس کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ 43لاکھ 50ہزار ہے۔ یہ خدمات لینڈ لائن کے تمام صارفین حاصل رہیں گی ۔ مفت کال کرنے کی خدمات بی ایس این ایل کے صارفین کو کسی چارج کے بغیر فراہم کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT