Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم آزادی کے موقع پر نمایاں خدمات پر 51 عہدیداروں کو ایوارڈس

یوم آزادی کے موقع پر نمایاں خدمات پر 51 عہدیداروں کو ایوارڈس

صرف چار مسلم عہدیدار شامل ، 12 فیصد تحفظات کے وعدہ کے باوجود کم نمائندگی
حیدرآباد۔/14اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر سال 2014-15 میں نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی پر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں اور ملازمین کو ایوارڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری جی اے ڈی وکاس راج نے آج احکامات جاری کرتے ہوئے ایوارڈ کیلئے منتخب عہدیداروں اور ملازمین کی فہرست جاری کی۔ ایوارڈ سے متعلق کمیٹی نے اس سلسلہ میں مختلف محکمہ جات سے تجاویز طلب کی تھی اور 51عہدیداروں اور ملازمین کا ایوارڈ کیلئے انتخاب کیا گیا۔ 20ہزار روپئے نقد انعام اور میرٹ سرٹیفکیٹ کیلئے 16 عہدیداروں کا انتخاب جبکہ 15ہزار روپئے انعام اور میرٹ سرٹیفکیٹ کیلئے 17عہدیداروں کو اہل قرار دیا گیا۔ دیگر 17 ملازمین کو 10ہزار روپئے نقد انعام اور میرٹ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ایک عہدیدار کو نقد انعام کے بجائے صرف میرٹ سرٹیفکیٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے زمرہ میں جن عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ان میں این شنکر ایڈیشنل سکریٹری جی اے ڈی، آر وی سویم پربھا ڈپٹی سکریٹری، ایس سرینواس ڈپٹی سکریٹری، جی دیویندر راؤ اسسٹنٹ سکریٹری، جے ارون کمار اسسٹنٹ سکریٹری، ایم منوہر راؤ اسسٹنٹ سکریٹری، ایل لکشمی وینکٹ سبماں اسسٹنٹ سکریٹری، اشوک ریڈی جوائنٹ رجسٹرار، پرائیویٹ سکریٹری برائے وزیر آبپاشی، ڈی ملیا، جوائنٹ ڈائرکٹر بی سی ویلفیر بی امرناتھ لکشمی، ڈپٹی کمشنر کمرشیل ٹیکسس سید ولایت حسین جنرل منیجر تلنگانہ میناریٹیز فینانس کارپوریشن اور دوسرے شامل ہیں۔ دوسرے زمرے کے تحت ایوارڈ کیلئے منتخب عہدیداروں میں محمد یوسف سیکشن آفیسر جی اے ڈی شامل ہیں۔ تیسرے زمرہ کے تحت ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ساجدہ بیگم اسسٹنٹ سیکشن آفیسر پنچایت راج، ایس اے مجید آفس سب آرڈینیٹ دفتر پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر شامل ہیں۔ ایس سرینواس ریڈی میونسپل کمشنر و جوائنٹ ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کو میرٹ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں یہ ایوارڈس تقسیم کئے جائیں گے۔ حکومت نے 51عہدیداروں اور ملازمین میں صرف4مسلم عہدیداروں کو شامل کیا ہے۔ اس طرح ایوارڈ یافتگان میں مسلم نمائندگی توقع سے کم ہے جبکہ حکومت 12فیصد تحفظات کا وعدہ کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT