Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / یوم آزادی کے موقع پر پولیس افسران کو انعامات

یوم آزادی کے موقع پر پولیس افسران کو انعامات

ڈی آئی راجیش کمارکو شجاعت کیلئے صدر جمہوریہ کا اعلی ترین ایوارڈ
حیدرآباد ۔ /14 اگست (سیاست نیوز) یوم آزادی کے موقع پر مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے پولیس عہدیداروں کو انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ میڈلس حاصل کرنے والوں میں ریاست کے انسداد دہشت گرد شعبہ ’’کاؤنٹر انٹلیجنس سیل‘‘ سرفہرست ہے ۔ اس شعبہ کے سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر راجیش کمار کو شجاعت کے اعلیٰ ترین اعزاز (پریسیڈنٹ میڈل فار گیلنٹری) کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کاؤنٹر انٹلیجنس سیل انسداد دہشت گردی کے آپریشنس میں ملک بھر میں سرفہرست ہے اور کئی کارنامے انجام دیئے ہیں ۔70 ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کاؤنٹر انٹلیجنس کے عہدیداروں میں  مسٹر راجیش کمار آئی پی ایس ، ایم چندر شیکھر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاؤنٹر انٹلیجنس ، سی ایچ آر وی فینندر ، وی بھاسکر ، کے رویندر ریڈی ، جی ستیہ نارائینا ، امریت لال سونی ، ہیڈکانسٹبلس سید سرور پاشاہ ، محمد مجیب ، کانسٹبلس محمد قدیر ، محمد تاج پاشاہ ، محمد مشرف بابا شامل ہے ۔  انڈین پولیس میڈل حاصل کرنے والوں میں کاؤنٹر انٹلیجنس سیل کے سب انسپکٹر وی پانڈو رنگا راؤ ، ڈی ایچ ویرا رنگایا ، اسپیشل برانچ کے اے سی پی  شیخ ناظم الدین کو  انڈین پولیس میڈل دیا گیا ۔ پریسیڈنٹ پولیس میڈل کیلئے ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسیس مسٹر راجو رتن آئی پی ایس کا انتخاب ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT