Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / یوم انسانی حقوق پر شعور بیداری پروگرام

یوم انسانی حقوق پر شعور بیداری پروگرام

یلاریڈی ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بین الاقوامی یوم انسانی حقوق کے موقع پریلاریڈی منصف مجسٹریٹ مسٹر شیام پرساد نے بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی اگر کوئی پامالی کرتا ہے تو یہ جرم کرتا ہے اور یہ سزا کا مرتکب ہوگا ۔ یلاریڈی عدالت کے احاطہ میں منڈل انصاف خدمات سرکاری تنظیم کے زیرنگرانی اجلاس منعقد کرتے ہوئے انصاف و قانون سے متعلق شعور بیدار کیا گیا ۔ انسانی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس موقع پر وکلاء کے بار اسوسی ایشن صدر مسٹرگوپال راؤ ‘ سینئر ایڈوکیٹ مسٹر لکشما ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT