Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / یوم آزادی تقریر پر وزیر اعظم کی تجاویز طلبی

یوم آزادی تقریر پر وزیر اعظم کی تجاویز طلبی

نئی دہلی ۔11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی تقریر کیلئے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔ وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرنے والے ہیں۔ کچھ سرکاری ویب سائیٹس پر عوام سے تجاویز طلب کرنے والے پیامات پیش کئے گئے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے کی جانے والی تقریر کو سال کی سب سے اہم تقریر بھی کہا جاتا ہے ۔ وزیر اعظم نے راست عوام سے اور شہریوں سے تجاویز اور رائے حاصل کرنے کا رجحان شروع کیا ہے ۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ومیر اعظم نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس تقریر میں اپنے خیالات پیش کریں ‘ ان کی رائے ظاہر کریں اور تجاویز پیش کریں۔ لوگ MyGov اوپن فورم پر یا موبائیل ایپ پر یا نریندر مودی سائیٹ پر اپنی رائے اور خیالات پیش کرسکتے ہیں اور تجاویز سے واقف کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT